پی ایس ایل:افتتاحی میچ میں اسلام آباد اورلاہور قلندرز مدمقابل

 پی ایس ایل:افتتاحی میچ میں اسلام آباد اورلاہور قلندرز مدمقابل

راولپنڈی(زاہداعوان سے ) پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان 11اپریل کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ میگا ایونٹ کیلئے ٹیمیں 8اپریل تک اسلام آباد پہنچنا شروع ہوجائیں گی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 پی ایس ایل میچزکے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے 9اپریل سے سٹیڈیم روڈ(ڈبل روڈ) اور فوڈ سٹریٹ کو بند کردیا جائے گا، ٹریفک کے متبادل انتظامات کیے جائیں گے جبکہ کرکٹ سٹیڈیم اور گردونواح کے حفاظتی انتظامات سکیورٹی فورسز سنبھال لیں گی۔پنڈی سٹیڈیم کے قریبی 3میٹروبس سٹیشنز بند کردئیے جائیں اور ان سٹیشنز پر میٹروبس نہیں رکے گی جبکہ ٹیموں کی آمدورفت کے اوقات میں راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان میٹروبس سروس بند رہے گی۔ واضح رہے کہ پنڈی سٹیڈیم میں آخری کوالیفائر میچ 13مئی کو کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں