تیسراون ڈے کل ،پاکستان کو کلین سویپ سے بچنے کاچیلنج درپیش

ماؤنٹ مونگانوئی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔۔۔
جبکہ پاکستانی ٹیم کو کلین سویپ سے بچنے کاچیلنج درپیش ہے ۔ قومی ٹیم محمد رضوان کی زیر قیادت میں ماؤنٹ مونگانوئی پہنچ گئی ہے اورکھلاڑی آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے ، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اس سے قبل ٹی 20سیریز میں پاکستان کو1-4 سے شکست دی تھی۔