دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ،فرنچائز کی فروخت کا مسئلہ

دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ،فرنچائز کی فروخت کا مسئلہ

لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں 49 فیصد حصص کی فروخت کیلئے مخصوص کردہ خصوصی مدت کو اپریل کے آخر تک بڑھا دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصلہ معاہدے کی شرائط اور براڈکاسٹنگ حقوق سے متعلق خدشات کے بعد سامنے آیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی امیر ترین ریلائنس انڈسٹریز کے مالک امبانی خاندار اوول انوینسیبلز میں اپنے 49 فیصد حصص کیلئے 60 ملین یورو یعنی پاکستانی روپوں میں 18 ارب 19 کروڑ 60 سے لاکھ سے زائد ادا کرنے کو تیار ہے جبکہ امریکی ٹیک کنسورشیم (ایم سی سی) لندن سپرٹ میں اپنے 49 فیصد حصص کیلئے 145 ملین یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 43 ارب 97 کروڑ 38 لاکھ سے زائد) کی قیمت لگائی ہے ۔مانچسٹر اوریجنلز اور ناردرن سپرچارجرز کے بھارتی مالکان کو بھی دیگر سٹیک ہولڈرز کی شرکت کے معاہدے کے بارے میں تحفظات ہیں، یہ ایک اہم قانونی دستاویز ہے جو اس بات کا تعین کرے گی کہ مستقبل میں ٹورنامنٹ کے ٹیلی ویژن کے حقوق کس طرح فروخت کیے جاتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں