ٹام لیتھم انجرڈ، پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک ) کیوی ٹیم کے ون ڈے فارمیٹ کے کپتان ٹام لیتھم دائیں ہاتھ میں فریکچر کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں انکی جگہ مائیکل بریسویل کو قیادت کے فرائض سونپ دیئے گئے ہیں۔
ٹام لیتھم کو ہفتے کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے گیند ہاتھ پر لگی جس کے بعد ایکسرے میں انکے فریکچر کی تصدیق ہوئی، کرکٹر کو میدان میں واپسی کیلئے کم از کم 4 ہفتے درکار ہیں۔نیوزی لینڈ کیلئے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری مچل کے سپرد کی گئی ہے جنہوں نے ٹی20 سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ادھر نیوزی لینڈ کے ہیڈکوچ گیری سٹیڈ نے اپنے بیان کہا کہ ہنری نکولس 3 ماہ بعد انجری سے صحتیاب ہوکر سکواڈ میں واپس آئے ہیں اور وہ اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔کیوی ٹیم کے اوپنر ول ینگ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہونگے کیونکہ انکے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے ، جس کے بعد انکی جگہ 23 سالہ رائس ماریو کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔