قومی بلائنڈ خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ عید کے بعد لگے گا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچوں کی سیریز کی تیاری کیلئے قومی بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عیدالفطر کے بعد لگایا جائے گا۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ سیریز کی تیاری کے لیے قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 6 سے 15 اپریل تک لاہور میں لگایا جائیگا جس میں سیریز کے لئے منتخب شدہ 17 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ، ان کھلاڑیوں کو کوچز عبدالرزاق، بختاور اقبال اور ٹرینر شاہدہ جدید تربیت دیں گے ۔