اسٹاک ایکسچینج :رواں ہفتے 2ہزار 906پوائنٹس کااضافہ

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رواں ہفتے کی کاروباری اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔۔۔
جہاں، 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 2 ہزار 906 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 18 ہزار 442 پر بند ہوا۔اس کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 538 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1لاکھ 19 ہزار 421 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 883 رہی۔شیئر مارکیٹ میں اس 1 ہفتے میں 2 ارب 53 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ۔حصص بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 157 ارب روپے سے زائد رہی۔