اسٹاک ایکسچینج:شدیدمندی ،انڈیکس2002پوائنٹس گنوابیٹھا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزشدید مندی رہی۔کے ایس ای 100انڈیکس 2002.56 پوائنٹس کی کمی سے 116439.62پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔۔
اس دوران سرمایہ کاروں کو 216ارب روپے کا خسارہ ہوا جبکہ 57فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں ۔اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہواا تاہم کچھ دیر بعد ہی سرمایہ کاروں نے پرافٹ ٹیکنگ اور بھاری لیورج ادائیگیوں کے دباؤ سے حصص فروخت کرنے شروع کردیے جس کا تسلسل آخر تک جاری رہا اور انڈیکس دوبارہ گرین زون میں داخل نہ ہوسکا۔کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 672پوائنٹس کی کمی سے 35703پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 1099 پوائنٹس کی کمی سے 72366 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 15.48فیصد کم رہا۔گزشتہ روز 31کروڑ 19لاکھ 70ہزار 520 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 468 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 266 میں کمی اور 78 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔