روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 7لاکھ 97ہزار 350ہوگئی

کراچی(بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2025 میں روشن ڈیجیٹل کے 8 ہزار 653 اکاونٹس کھولے گئے ۔ دوسری جانب ستمبر 20 سے فروری 25ء تک 7لاکھ97 ہزار 350روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے ۔
فروری 25ء میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 20 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ڈپازٹس ہوئے جبکہ جنوری 25میں 22کروڑ20 لاکھ ڈالر ڈپازٹس ہوئے تھے ۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ستمبر 2020 سے فروری 25 تک 9ارب 76 کروڑ80 لاکھ ڈالر ڈپازٹس ہوچکے ہیں ۔ دوسری جانب ستمبر 20سے فروری 25 تک آر ڈی اے سے 1ارب 72کروڑ20 لاکھ ڈالر کا اخراج ہوا، تاہم ستمبر 2020 سے فروری 25 تک آر ڈی اے سے 6 ارب18 کروڑ 40لاکھ ڈالر مقامی سطح پراستعمال ہوئے ہیں۔