ایل این جی کی درآمدات میں 6فیصد کمی

اسلام آباد(اے پی پی)ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ایل این جی کی درآمدات پر 2.45 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.61 ارب ڈالر کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے ۔ فروری میں ایل این جی کی درآمدات پر 254 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔