ایف پی سی سی آئی کانیٹ میٹرنگ پالیسی اپنانے کا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر ) سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کی پالیسیاں حکومت اور کابینہ میں زیر بحث ہیں۔ دوسری جانب ایکسپورٹ سہولت اسکیم میں بھی دشواریاں آرہی ہیں۔
انہوں نے بذریعہ پریس کانفرنس بتایا کہ نیٹ میٹرنگ کی پالیسی سے صنعتیں کہتی ہیں معاہدہ نیٹ میٹرنگ کا ہوا تھا،اب نئی پالیسی کے مطابق نیٹ بلنگ آگئی ہے ۔فیڈریشن چیمبر آف کامرس کا مطالبہ ہے نیٹ میٹرنگ کی پالیسی اپنائی جائے ، اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ ای ایف ایس میں ترامیم سے صنعت و زراعت کو نقصان پہنچاہے جس کی سب سے بڑی مثال کپاس سیکٹر کی ہے ۔ دوسری جانب ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ملکی تجارتی خسارے کو ترسیلات زر بڑا سہارا دے رہی ہیں مگر آئندہ مہینوں میں ترسیلات کی شرح میں کمی ویزوں کی پابندی سے ہوگی ،اس متعلق حکومت کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔