سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 11.31فیصد کمی ریکارڈ

سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 11.31فیصد کمی ریکارڈ

کراچی(بزنس ڈیسک)مارچ 2025 کے دوران ملک بھر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 29 لاکھ 61 ہزار ٹن رہی جو کہ مارچ 2024 کی 33 لاکھ 38 ہزار ٹن کے مقابلے میں 11.31 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسی طرح برآمدات تقریباً مستحکم رہیں اور مارچ 2025 میں 6 لاکھ 8 ہزار 614 ٹن رہیں جو کہ مارچ 2024 میں 6 لاکھ 5 ہزار 142 ٹن رہیں تھیں ۔دوسری جانب  اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 35 لاکھ 69 ہزار ٹن رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں