حکومت معدنی معیشت کی ترقی کیلئے پر عزم ،میاں زاہد

کراچی (این این آئی)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت معدنی معیشت کی ترقی کے لئے پر عزم ہے ۔۔
وزیراعظم اور آرمی چیف معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ چاغی میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر کی موجودگی کا انکشاف انتہائی خوش آئند ہے۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اس بات کا احساس ہے کہ معدنیات کا شعبہ برسوں سے توجہ کا منتظرہے۔