گوجرانوالہ میں فری لانسگ تقریب کا انعقاد
![گوجرانوالہ میں فری لانسگ تقریب کا انعقاد](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ایس آئی ایف سی پراجیکٹ انویسٹا اور وائس آف پنجاب کے زیراہتمام گوجرانوالہ میں فری لانسگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی بطور مہمان خصوصی شرکت ،تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ڈائریکٹر انویسٹا بریگیڈیئر آصف نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد نے گوجرانوالہ کے نوجوانوں کے لیے فری لانسگ کے مواقع کھول دئیے ہیں۔ یہ پروگرام نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے سمیت آئی ٹی سیکٹر کو بھی پروان چڑھائے گا۔ اس سے انڈسٹریز کو بھی فروغ ملے گا اور ملکی معیشت مستحکم ہو گی۔