تحریک انصاف کو ملک میں امن ہضم نہیں ہورہا:خرم دستگیر
![تحریک انصاف کو ملک میں امن ہضم نہیں ہورہا:خرم دستگیر](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ملک میں امن کسی صورت ہضم نہیں ہورہا۔
انتشاری ٹولہ ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔احتجاج کے نام پر ملک میں جلاؤ گھیراؤ کرنیوالے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں، 9 مئی واقعہ پر کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا۔سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے حکومتی دروازے کھلے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق یوسی چیئرمین عاطف مسعود بٹ کی رہائشگاہ پر اہل علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا۔