اپوزیشن میثاق معیشت کرے تو ملک ترقی کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے : نواز چوہان
![اپوزیشن میثاق معیشت کرے تو ملک ترقی کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے : نواز چوہان](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی و مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال نواز چوہان نے کہا ہے کہ عوامی محرومیوں کا خاتمہ اور ملکی ترقی و خوشحالی مسلم لیگ ن کا مشن ہے۔۔۔
پاکستان کا ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکل کر معاشی استحکام حاصل کرنا قائد عوام میاں نواز شریف کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے ، اپنی انا اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اگر اپوزیشن میثاق معیشت کرے تو چند سالوں میں ملک ترقی کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔