تمام شہر 30 جون تک سیف سٹی پر منتقل کر دینگے :آ ئی جی

تمام شہر 30 جون تک سیف سٹی پر منتقل کر دینگے :آ ئی جی

گجرات (نامہ نگار ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اچانک سیف سٹیز اتھارٹی گجرات پہنچ گئے ،آئی جی نے سیف سٹی گجرات کے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصرعطا باجوہ، ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد سمیت سینئر افسر ہمراہ تھے ، ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے آئی جی پنجاب کو سیف سٹی اتھارٹی کے مانیٹرنگ میکانزم بارے بریفنگ دی،آئی جی پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے گجرات کے مختلف مقامات کی سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور سیف سٹی اتھارٹی گجرات کے عملے سے گفتگو، ورکنگ انوائرمنٹ اور سہولیات بارے استفسار کیا، پنجاب کے تمام شہروں کو 30 جون تک سیف سٹی پر منتقل کر دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں