لدھیوالہ عالم چوک میں ڈاکو راج ،ڈکیتی کی 12 وارداتیں
![لدھیوالہ عالم چوک میں ڈاکو راج ،ڈکیتی کی 12 وارداتیں](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468091_66366302.jpg)
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی 4 )لدھیوالہ عالم چوک میں ڈاکوؤں کا راج برقرار چار دن میں ڈکیتی کی 12 وارداتیں، شہریوں سے موٹر سائیکل موبائل فون نقدی لوٹ لئے گئے ۔۔۔
بتایا گیا ہے کے تھانہ لدھیوالہ کے علاقے کوٹ شیرا میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سوئی گیس کے چولہے بنانے والے ملک عظیم کو روک کر اس سے دو لاکھ اٹھاسی ہزار روپے لوٹ لیے ، گلہ کھوکھراں والا کے علی شیر سے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون اور پانچ ہزار نقدی لوٹ لی کوٹلہ مہلاں کے شوکت علی سے موٹر سائیکل اور بارہ ہزار نقدی،حافظ آباد روڈ پر مظہر فلور مل کے قریب نے عالم چوک کے محمد خالد سے پچاس ہزار روپے ، قلعہ میاں سنگھ روڈ پر محمد وقاص سے موٹر سائیکل ،لدھیوالہ سٹی کی گلی جالندھر سویٹ والی میں سیٹھ افضل سے 28 ہزار نقدی،اعوان چوک میں زاہد شہزاد سے بلا نمبری موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ لیا، نواب چوک کے سرفرا ز سے بائیس ہزار نقدی اور موبائلسمیت دیگر وارداتوں میں نقدی،موبائل فون وغیرہ چھین لئے گئے ۔تھانہ لدھیوالہ اور تھانہ اروپ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔