سمبڑیال :فائرنگ سے نوجوان زخمی
![سمبڑیال :فائرنگ سے نوجوان زخمی](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468092_65799030.jpg)
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا ۔ تھانہ سمبڑیال کے موضع لودھیکے کے رہائشی عمر فاروق کا بھائی مویشیوں کیلئے چارہ کاٹنے جارہا تھا کہ۔۔۔
راستے میں ملزموں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں بابر علی شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تھانہ سمبڑیال پولیس نے عمر فاروق کی درخواست پر تین ملزموں محمد رفیق المعروف عدنان، زمان علی ، رفاقت علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔