المنصورہ ہاؤسنگ سوسائٹی الیکشن، کزن گروپ کا احتساب گروپ کی حمایت کا اعلان
![المنصورہ ہاؤسنگ سوسائٹی الیکشن، کزن گروپ کا احتساب گروپ کی حمایت کا اعلان](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468094_29683315.jpg)
گوجرانوالہ (نیوزرپورٹر)المنصورہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں کزن گروپ نے احتساب گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
انتخابات 9 فروری کو ہونگے ۔انتخابات میں احتساب گروپ کے امیدوار برائے صدر عرفان وڑائچ ، جنرل سیکرٹری حاجی مقصود احمد ، عرفان چاند بٹ ، عامر بٹ و دیگر امیدواران نے کزن گروپ سے الیکشن میں کامیابی کے لئے ووٹ اور انتخابی مہم میں ساتھ دینے کہا ۔سرپرست کزن گروپ فرقان عزیز بٹ نے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور احتساب گروپ کی انتخابی مہم بھرپور انداز سے حصہ لینے کا وعدہ کیا۔