بار اور بینچ کے در میان روابط کو فروغ دینگے : اظہر نذیر دھاریوال

بار اور بینچ کے در میان روابط کو  فروغ دینگے : اظہر نذیر دھاریوال

میانوالی بنگلہ (نمائندہ خصوصی )ڈسکہ بار کے نومنتخب عہدیداروں کا لنگیانوالی آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سیاسی سماجی شخصیت پی پی 50 عنصر محمود سندھوکی دعوت پرڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر چودھری اظہر نذیر دھاریوال ، جنرل سیکرٹری عبدالرحیم کو میانوالی بنگلہ کے نواحی علاقہ میں ایمان رائس ملز پر وقاص سندھو ایڈووکیٹ نے خوش آ مدید کہا ۔ وفد میں رفیق جٹھول ایڈووکیٹ، سابق صدر بار شاہد گورائیہ ، اسد اسحاق ایڈووکیٹ ودیگر وکلا بھی تھے ۔ مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، صدربار اظہر نذیر دھاریوال ، جنرل سیکرٹری عبدالرحیم نے کہا کہ ہم تمام وکلا کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کے حقوق کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے بار اور بینچ کے درمیا ن روابط کو فروغ دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں