وزیرآباد فاؤنڈیشن فار سینئر سٹیزن کا قیام ،عہدیدار منتخب

وزیرآباد فاؤنڈیشن فار سینئر سٹیزن کا قیام ،عہدیدار منتخب

وزیرآباد(نا مہ نگار)وزیرآباد فاؤنڈیشن فار سینئر سٹیزن(اولڈ ایج ہوم) کا قیام عمل میں لایا گیا، اجلاس میں متفقہ طور پرچیئرمین محمد فیاض چیمہ،بورڈ آف ڈائریکٹرز میں محمد سلیم کمبوہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چودھری عامر شاہد چیمہ،محمد آصف شیخ ، اعظم کلیر،ناصر جمال بٹ،عبد الرحمن نعیم کمبوہ،چودھری عبد الرشید کلیر ، مختار احمد پاطاری،ضیغم عباس مظہر،ملک سلیم جمشید آف جاپان،اعجاز حسین مغل آف یو ایس اے کو منتخب کیا گیا۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ لاوارث بزرگ مردو خواتین کیلئے اولڈ ایج ہوم کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کیلئے تین سے چار ایکڑ زمین کی خریداری وزیرآباد کے قریب کی جائے گی،پراجیکٹ کا تخمینہ لاگت 15کروڑ روپے ہے ،بیرون ممالک سے دوممبران اعجاز حسین مغل اورملک سلیم جمشید نے ایک کروڑ روپے دئیے جبکہ دیگر تمام ممبران رمضان المبارک میں فنڈزریزنگ کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں