شب معراج نبی آخرالزمان ؐ کا عظیم معجزہ ہے :علما کرام

شب معراج نبی آخرالزمان ؐ کا عظیم معجزہ ہے :علما کرام

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )اصلاح امت فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے صدر مفتی محمدعثمان رضا مدنی ،نائب صدر حافظ صداقت علی اور جنرل سیکرٹری حافظ افضال احمد سندھونے محفل کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کہا کہ شب معراج رحمتوں ،برکتوں اور حکمتوں والی رات ہے ،یہ عظیم رات نبی آخرالزمان ؐ کا عظیم معجزہ ہے ، 27رجب کی شب حضرت محمد ؐ کو معراج کا شرف عطاکیاگیاجب حضرت جبرائیل ؑ براق لیکر نبی آخر الزمان ؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اﷲ کے رسول ؐ آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے ، حضور اکرم ؐ براق پر سوار ہوئے ، اس مقدس سفر کے دوران آپ ؐ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی امامت فرمائی جبکہ اس میں خالق کائنات اور مالک دو جہاں کے مابین راز و نیاز کی باتیں ہو ئیں ، اس عظیم سفر مبارک میں اﷲ رب العزت نے اپنے محبوب کی امت کو نمازوں کا تحفہ عطا فرمایا ۔اس موقع پر محمدعتیق ساجدودیگر بھی موجودتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں