سمبڑیال:تجاوزات کیخلاف آ پریشن ، غیر قانونی تعمیرات مسمار
![سمبڑیال:تجاوزات کیخلاف آ پریشن ، غیر قانونی تعمیرات مسمار](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468099_35967391.jpg)
سمبڑیال (سٹی رپورٹر )شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن بھرپور انداز میں جاری، سڑکوں اور راستوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے ۔
آپریشن کے دوران متعدد تھڑے ، ریمپس اور دیگر تجاوزات مسمار کر دی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ بندیال کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی عوامی راستوں کی بحالی اور سرکاری املاک کی حفاظت کیلئے کی جا رہی ہے ۔