گرلز ہائی سکول لدھیوالہ کی دیوار کیساتھ دوبارہ کوڑا جمع

گرلز ہائی سکول لدھیوالہ کی دیوار کیساتھ دوبارہ کوڑا جمع

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لدھیوالہ کی دیوار کیساتھ دوبارہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے طالبات پھر تعفن زدہ ماحول کا شکار ہو گئیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 شہریوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے متبادل جگہ پر کوڑے کیلئے کنٹینر رکھنے کا مطالبہ کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لدھیوالہ کی دیوار کے ساتھ پڑے کوڑے کے ڈھیروں کی وجہ سے طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنے کی نشاندہی پر چند روز قبل ستھرا پنجاب کی ٹیم نے صفائی کر دی تھی جسکے بعد گزشتہ روز مکینوں نے سکول کی دیوار کے ساتھ دوبارہ کوڑے کے ڈھیر لگا د ئیے ہیں جس کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم ایک ہزار سے زائد طالبات پھر تعفن زدہ اور بدبو دار ماحول میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔مقامی لوگوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین کاشف اسماعیل گجر سے مطالبہ کیا ہے کہ متبادل جگہ پر کوڑے کیلئے کنٹینر رکھا جائے تاکہ تعلیمی ادارے کی دیوار کو صاف ستھرا رکھا جائے اور طالبات کو صاف ماحول مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں