پنجاب کالجز فار بوائز گوجرانوالہ کی سالانہ کھیلوں کا افتتاح

پنجاب کالجز فار بوائز گوجرانوالہ کی سالانہ کھیلوں کا افتتاح

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب کالجز فار بوائز گوجرانوالہ کی سالانہ کھیلوں کا افتتاح مہمان خصوصی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز گوجرانوالہ ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ راٹھور نے فیتہ کاٹ کرکیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق،پرنسپلز محمد سلمان،رئیس احمد چٹھہ، ڈائریکٹر سپورٹس محمد ریاض،وائس پرنسپلز، ناظرحسین،محمد عمران بٹ،اسد علی،اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مارچ پاسٹ کے شرکاء طلبا اور خوبصورت بینڈنے مہمان خصوصی کو سلامی دی، طلبا نے مختلف گیمز میں بھر پور حصہ لیا۔ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (کالجز)پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ راٹھور نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہمارا دین جسمانی صحت پر توجہ دینے کا درس دیتا ہے ،اس لیے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ذہنی صحت کیلئے جسمانی صحت کو بھی برقرار رکھیں اور موبائل کوچھوڑ کر کھیلوں کے میدان آباد کریں کیونکہ صحت مند قوم ہی ترقی یافتہ قوموں کا مقابلہ کر سکتی ہے ۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق نے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر امان اللہ راٹھور کو یادگاری شیلڈ اورسونیئردیا۔کھیلوں کے مقابلوں میں مجموعی طور پر جناح ہاؤس اول قرار پایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں