پنجاب حکومت کا 45 دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 1 ارب 82کروڑ کے فنڈز دینے سے انکار
![پنجاب حکومت کا 45 دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 1 ارب 82کروڑ کے فنڈز دینے سے انکار](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن میں 45 دیہاتی سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے فنڈزروک دئیے حکومت نے پروانشل ہائی وے کو 1 ارب 82کروڑ روپے کے فنڈز دینے سے انکار کردیا۔۔۔
سابق دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی ۔گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع گوجرانوالہ ،سیالکوٹ،گجرات ،منڈی بہاؤ الدین ،وزیرآباد،حافظ آباد اور نارووال کی سڑکوں کی تعمیرو مرمت کیلئے سابق دور حکومت میں ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کی نشاندہی پر 45 سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی منظوری دی گئی تھی، ان دیہاتی سڑکوں کی تعمیرو مرمت کیلئے پنجاب حکومت نے انہیں اے ڈی پی میں شامل کیا تھا اور1 ارب82کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے جو گوجرانوالہ ضلع میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے خرچ کئے جانے تھے مگر پنجاب حکومت نے فنڈز کی قلت کے باعث ترقیاتی منصوبوں پرفنڈز خرچ کرنا کم کردئیے اور دیہاتی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے مزید فنڈز فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔