سٹی ریلوے سٹیشن کھنڈر ، گرین بیلٹ پارکنگ سٹینڈ بن گئی
![سٹی ریلوے سٹیشن کھنڈر ، گرین بیلٹ پارکنگ سٹینڈ بن گئی](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) تاریخی اہمیت کے حامل سو سال پرانے سٹی ریلوے سٹیشن کی کھنڈر میں تبدیل عمارت شہر کی خوبصورتی میں خلل ڈالنے لگی۔
اس سٹیشن کے ساتھ ملحقہ اراضی پر قائم گرین بیلٹ پارکنگ سٹینڈ میں تبدیل جبکہ تجاوازت بھی قائم ہو چکی ہیں۔ آٹھ سال قبل سٹی ریلوے سٹیشن کو مسمار کر کے اس جگہ پر مالیاتی ادارے بنانے کا کام شروع ہوا لیکن کچھ عرصہ بعد اس جگہ پرہر طر ح کا تعمیراتی کام روک دیا گیا۔دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ملبہ سے لاکھوں کا سریا اور بڑے بڑے لوہے کے گاڈر بھی چوری ہو گئے ۔نشئیوں نے اس جگہ کو اپنی آماجگاہ بنا لیا ہے ۔ تجاوزات مافیا نے کپڑوں ،جوتوں کی دکانیں بنا رکھی ہیں۔سٹی ریلوے سٹیشن کے ساتھ والی جگہ پر گرین بیلٹ بنائی گئی تھی جو اب پارکنگ سٹینڈ میں تبدیل ہو چکی ہے ۔سٹیشن پر قائم مسجد میں اندھیرے کے باعث لوگ نہیں آتے ، پلیٹ فارم پر واک کیلئے بھی لوگوں نے آنا چھوڑ دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹی سٹیشن تاریخی عمارت اس کو پرانی حالت میں بحال کیا جائے یا پھر اس جگہ پر تفریحی مقام بنایاجائے ۔