سی پی او کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

راولپنڈی(خبرنگار)سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے راولپنڈی کو منشیات فری ضلع بنانے کیلئے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
یہ حکم انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں دیا، انہوں نے کہا کہ جلد بس اڈوں، ہوٹل، سرائے اور ہوسٹلز میں سرچ آپریشنز کئے جائیں گے۔