کپاس کی اگیتی کاشت مہم کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے، سیکرٹری زراعت

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس کی کاشت کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار کپاس کی اگیتی کاشت کی مہم چلائی گئی جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کپاس کی کاشت بارے جاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔