پاکستان سپر لیگ، فول پروف سکیورٹی یقینی بنائینگے، آئی جی اسلام آباد

پاکستان سپر لیگ، فول پروف سکیورٹی  یقینی بنائینگے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پاکستان سپر لیگ کے دوران کھلاڑیوں اور میچز کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 انہوں نے کہا میچز سے قبل حفاظتی مشقیں، مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کئے جائیں گے، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی ہم آہنگی کو یقینی بنائیں گے۔ اجلاس میں کھلاڑیوں کی رہائش اور آمدو رفت کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، پاکستان سپر لیگ کے دوران تمام روٹس کی بم ڈسپوزل سکواڈز کے ذریعے مکمل چیکنگ کی جائے گی، روٹ کی نگرانی سکیورٹی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی، کھلاڑیوں کی آمدورفت کے دوران کوئیک رسپانس ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ رہیں گی۔ میچز کے دوران کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ شہر میں مختلف وی وی آئی پی آمدورفت کیلئے بھی فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا جبکہ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے اور شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے متبادل راستوں سے متعلق پروگرام بھی جاری کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں