سابق صوبائی وزیر صحت کا مختلف سوشل ویلفیئر اداروں کا دورہ

سابق صوبائی وزیر صحت کا مختلف سوشل ویلفیئر اداروں کا دورہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے عیدکی تقریبات کے حوالے سے سوشل ویلفیئر کے اداروں عافیت، کاشانہ، دارالفلاح، دارالامان، انجمن فیض الاسلام کا دورہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر انہوں نے یتیم و بے سہارا بچوں، بزرگوں اور خواتین میں نقدی و تحائف تقسیم کئے۔ ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر رانا شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر رخسانہ بنگش، حرا، عصمہ سمیت دیگر افراد بھی مووجود تھے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ محروم طبقات کی بحالی ریاست اور مخیر حضرات کی اولین ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ بچوں کو چاہئے کہ وہ دل لگا کر علم و ہنر حاصل کریں تاکہ وہ اس ملک کے ایک تعلیم یافتہ شہری بن کر ملک و ملت کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر اللہ کا خاص کرم ہے کہ میں گزشتہ 22سال سے خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں