ڈسٹر کٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ڈور ٹو ڈورانرولمنٹ کمپین جا ری

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار )ضلع راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام ڈور ٹو ڈورانرولمنٹ کمپین جاری ہے ۔۔
،اس سلسلے میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات اوررکن قومی اسمبلی دانیال چو دھری اورسی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی امان اللہ چھینہ نے گھرگھر جاکر طلبا وطالبا ت کی رجسٹریشن مہم کا آغاز کردیا ، ا س موقع پر بیرسٹر دانیال نے کہا کہ تعلیم ہی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے ، والدین اپنے بچوں کو سکول ضرور بھیجیں تاکہ وہ اپنا اور ملک کا مستقبل روشن بنا سکیں جبکہ سی ای او امان اللہ خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے ۔