منشیات مقدمات میں سزایابی یقینی بنائی جا ئے ، سی پی او

منشیات مقدمات میں سزایابی یقینی بنائی جا ئے ، سی پی او

راولپنڈی ( خبر نگار) سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واضح کیا ہے کہ منشیات کے مقدمات میں ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنایا جائے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، منشیات کے مقدمات میں سزایابی نہ ہونے پر متعلقہ افسران سے جواب طلبی کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز انویسٹی گیشن اور نارکوٹکس یونٹ کے تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق معاشرہ کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں