چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، بیوٹیفکیشن پلان کا جائزہ

چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، بیوٹیفکیشن پلان کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس میں سیاحت کے فروغ ، سیاحوں کی دلچسپی کے حامل منصوبوں اور بیوٹیفکیشن پلان کا جائزہ لیا گیا اور انٹرچینجز پر دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور موسم کے مطابق پھولوں کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا مختلف مقامات پر پھول لگانے اور بیج بونے کے کام کو تیز کیا جا ئے ۔ اہم چوراہوں پر پلانٹرز نصب کئے جائیں۔ ڈیجیٹل بورڈز سے حاصل ہونے والی آمدنی کو شاہراہوں کی تعمیر و مرمت پر خرچ کیا جائے ، سی ڈی اے ماڈل نرسری کو یونیورسٹی یا ریسرچ سینٹر کے معیار پر اپ گریڈ کیا جا ئے ۔ اجلاس میں بلیو ایریا میں واقع فوڈ سٹریٹ اور پیڈسٹرین ٹریکس کے قیام کیلئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مقامی تاجروں کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ چیئرمین نے ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن کیلئے انجینئرنگ ونگ کو جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں