چیئرمین پیڈمک کی زیرصدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔
بورڈ نے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت میں 4 کروڑ 21 لاکھ روپے سے مختلف سڑکوں کی بحالی اور ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں 24 کروڑ 49 لاکھ روپے کی لاگت سے سیوریج پانی کی نکاسی کے لئے نئی پائپ لائن ڈالنے کی منظوری دی۔