ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر بچہ جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر) بھینی روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں کمسن بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ایمرجنسی ٹیم نے لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔