موترہ:دکانوں کو زبر دستی تالا لگانے پر بھا ئی کیخلاف مقدمہ

موترہ(نامہ نگا ر ) بھائی کی دکانوں کو زبردستی تالالگانے پربھائی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
بازارٹھٹھیاراں ڈسکہ کے رہائشی محمدافضل بہگل نے پولیس کودرخواست دی کہ اس کے بھائی رضوان عرف اشرف نے خلاف قانون اس کی مقبوضہ دوکانات کو زبردستی تالا لگادیا اور اس کودوکانات میں داخل نہیں ہونے دیاجارہا ۔