صفدرآباد میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیرکیلئے رپورٹ طلب

صفدرآباد میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیرکیلئے رپورٹ طلب

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صفدرآباد میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے سلسلہ میں لاہور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان اجلیس نے صفدرآباد کا دورہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق انجمن تحفظ حقوق شہریاں کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کی ہے کہ فوری ایسی جگہ کا تعین کیاجائے جس میں کسی قسم کی کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہو ،گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان اجلیس نے اسسٹنٹ کمشنر فاروق قریشی ، تحصیلدار شجاع الدین ظفر اور محکمہ مال کے عملہ کے ہمراہ 22 کینال 7 مرلے سرکاری اراضی کی نشاندہی کی، اس دوران محکمہ فوڈ کے گوداموں کا بھی دورہ کیا گیا جہاں پر مشاورتی عمل کے دوران طے پایا کہ جوڈیشنل کمپلیکس کی تعمیر تک عدالتی عملہ محکمہ فوڈ کے خالی گوداموں میں کام کرسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں