ملی یکجہتی کونسل اجلاس کا ملکی حالات پر مشترکہ اعلامیہ

 ملی یکجہتی کونسل اجلاس کا ملکی حالات پر مشترکہ اعلامیہ

لاہور(سیاسی نمائندہ) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا مرکزی آن لائن مشاورتی اجلاس صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیرمحمد زبیرصاحب کی صدارت میں ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں لیاقت بلوچ، سید ناصرعباس شیرازی ، علامہ شبیر میثمی ، پیر سید صفدرشاہ گیلانی ، حافظ عبدالغفار روپڑی ، علامہ زاہد محمود قاسمی ،محمد عبداللہ حمید گل ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ، اسداللہ بھٹو ، عبدالواسع اور دیگر نے شرکت کی۔ ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں تمام شرکا نے اتفاق رائے سے کہا کہ  اجلاس نے فیصلہ کیا کہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو ملکی اور سکیورٹی صورتِ حال پر یادداشت ارسال کی جائیں گی، نیز ملی یکجہتی کونسل کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی تنظیموں کو فوری طور پر وسیع مشترکہ اجلاس منعقد کرنے اور موجودہ صورت حال میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کوئٹہ میں اپنے اعلان کے مطابق فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں