راوی کنارے مریم نواز پارک بنانے کی منظوری
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور شہر کے باسیوں کو ایک نیا پارک ملے گا، پی ایچ اے شہر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام سے منسوب پارک بنائے گا۔
راوی کے ایریا میں مریم نواز شریف پارک بنانے کی منظوری دے دی گئی۔دریائے راوی کے کنارے پر پارک تعمیر کیا جائے گا۔ پی ایچ اے نے پارک بنانے کے لئے مختلف محکموں سے رجوع کر لیا،اوقاف اور پنجاب حکومت سے اراضی مانگ لی گئی۔ پی ایچ اے نے اراضی کے حصول کے لئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی استدعا کر دی ۔ پی ایچ اے نے مریم نواز شریف پارک کی تعمیر کے لئے پی سی ون کی تیاری شروع کر دی ۔