میلسی :قدیمی قبرستان کے باہروالا کوڑا سڑک پر پھیل گیا

میلسی :قدیمی قبرستان کے باہروالا کوڑا سڑک پر پھیل گیا

میلسی (نامہ نگار )ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میلسی کی مبینہ نااہلی سے قدیمی قبرستان بابا نتھے شاہ،مرکزی جنازہ گاہ بابا نتھے شاہ اور۔۔۔

 جامعہ مسجد دربار بابا نتھے شاہ وہاڑی روڈ پر قائم میونسپل کمیٹی میلسی کے ویسٹ کولیکشن پوائنٹ پر کوڑا کرکٹ سڑک پر پھیل گیا جس سے ملحقہ آبادی جنازہ گاہ اور قبرستان میں آنے والے شہریوں کا بدبو سے سانس لینا بھی مشکل ہوگیا۔کولیکشن پوائنٹ پر گندگی کے ڈھیروں میں زہریلے حشرات الارض پیدا ہونے سے طلباء و طالبات اور شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔اردگرد کے رہائشیوں اور دکانداروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے متعدد بار اس کوڑا کرکٹ بارے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میلسی کی توجہ مرکوز کروائی لیکن انہوں نے صفائی ستھرائی کے لیے کوئی اقدامات نہ کئے ۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میلسی اور نہ ہی اسسٹنٹ کمشنر دفتر موجود ہوتے ہیں۔شہری عدم رابطہ کا شکار ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر آفس میں سائلین مسائل حل کرائے بغیر ہی واپس لوٹ جاتے ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویسٹ کولیکشن پوائنٹ سے فوری طور پر کوڑا کرکٹ کا خاتمہ کیا جائے اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کو پابند کیا جائے کہ وہ شہریوں کے مسائل سننے کے لیے اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔جب اس بارے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میلسی سے موبائل پر موقف کے لیے رابطہ کیا تو ہمیشہ کی طرح انہوں نے اٹینڈ نہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں