ڈاکوئوں نے ریڑھی بان کو لوٹ لیا
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) 3 ڈاکو گولا گنڈا بیچنے والے ریڑھی بان سے ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
، گولا گنڈا فروخت کرنے والا ریڑھی بان محمد شہباز کام ختم ہونے کے بعد اپنی ریڑھی لیکر گھر واپس جارہا تھا کہ راولے والا میں تاج نرسری کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے اسے روک لیا،ڈاکوؤں نے ریڑھی بان سے 25 ہزار روپے کی رقم اور موبائل فون چھین لیا اور بآسانی فرار ہوگئے ۔