موٹر سائیکل چور، سرقہ بالجبر گینگ کے 6کارندے گرفتار

وہاڑی (نمائندہ خصوصی )ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون بوریوالا مہتاب عالم کی بڑی کارروائیاں ۔۔
پہلی کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ممبران محمد وکیل عرف وکیلو اور سلطان کو گرفتار کیا گیاموٹر سائیکل چور گینگ سے 8 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 7 لاکھ 93 ہزار روپے مالیتی چوری شدہ 8 عدد موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی، دوسری کاروائی کے دوران سرقہ بالجبر گینگ کے 4 ممبران ساجد، امجد، یسین اور سلیم کو گرفتار گیا گیا سرقہ بالجبر گینگ سے 7 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 1 لاکھ 42 ہزار روپے مالیتی موٹر سائیکل و نقدی برآمد کی گئی ۔ پولیس کی ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد شب و روز کی محنت کے بعد گرفتار کیاڈی پی او منصور امان نے کہا ہے کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈان میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایاجا رہا ہے ۔