تعلیمی اداروں کے منصوبے بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹنمنٹ جنوبی پنجاب سرفراز احمد کی صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔۔
جس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ قمرازمان قیصرانی، سیکشن آفیسر عامر ملک ،ڈی پی کالجز ڈاکٹر فرید شریف فاروقی، جنوبی پنجاب کے تما ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سپیشل سیکرٹری نے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کی ہدایت کی، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ نے ممکنہ رکاوٹوں کو فوری دور کرنے پر زور دیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری کو تدریسی معیار کی بہتری کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ اجلاس میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسر نے منصوبوں کی پیش رفت رپورٹ پیش کی جبکہ سپیشل سیکرٹری نے ہدایت دی کہ منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔