کارکردگی :ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی پنجا ب میں تیسری پوزیشن

وہاڑی(خبر نگار ،نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ انڈیکٹرز کی بنیاد پر اضلاع کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔۔
، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے پنجاب بھر میں مقرر کردہ اضلاع کے گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی،کارکردگی کا جائزہ تین ماہ جنوری تا مارچ کی بنیاد پر لیا گیا اورضلع وہاڑی نے 93.59سکور حاصل کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب انڈیکٹرز میں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ وہاڑی ضلع کا تیسری پوزیشن حاصل کرنا تمام اداروں اور افسروں کی بھر پور محنت اور کارکردگی کا نتیجہ ہے ۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔کمشنرملتان نے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور انکی پوری ٹیم کی کارکردگی اور محنت کو سراہا۔ کارکردگی انڈیکٹرز میں اشیاء خورونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی،ترقیاتی سکیموں کی انسپکشنز، معیار اور پیش رفت کا جائزہ، زبیر کراسنگ، سٹریٹ لائٹس کی بحالی، مین ہولز کے ڈھکن،واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صفائی و فعال ہونا شامل ہیں ۔اسکے علاوہ تعلیمی اداروں سپیشل ایجو کیشن انسٹی ٹیویشن کی انسپکشنز، ہسپتالوں، کلینکس آن وہیلز اور فیلڈ ہسپتالوں کا معائنہ، تجاوزات کا خاتمہ،آوارہ کتوں کی تلفی، وال چاکنگ کا خاتمہ، غیرقانونی ایل پی جی کی ڈکیٹنگ،منی پٹرول پمپس کا خاتمہ شامل ہیں۔