ڈی سی لودھراں کا ضلع وتحصیل ہسپتال میں سہولتوں کا جائزہ

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیرکا ضلعی وتحصیل ہسپتال کا دورہ ۔۔
، انتظامی امور، ادویات کی دستیابی ، وارڈز میں علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں قائم فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کا بھی معائنہ کیا ، دونوں ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات فراہمی بارے استفسار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل لیول ہسپتال لودھراں انکی ترجیحات میں سرفہرست ہیں ۔ انہوں نے ہسپتالوں میں بہتری کیلئے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لودھراں کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی انکا اصل فوکس ہے ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اورنگزیب ملک بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنرنے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی ۔ انہوں نے صفائی ستھرائی و دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو لودھراں میں مریضوں کے لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیا، ریویمپنگ منصوبہ کے تحت مکمل کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور بقیہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔