50پتنگیں برآمد، ملزم گرفتار

50پتنگیں برآمد، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ باز کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق پولیس ریسپانس یونٹ نے دوران پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو چیک کیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چیکنگ پر ملزم کے قبضے سے 50 سے زائد پتنگیں برآمد ہوئیں، ملزم پتنگوں کو کارٹن میں چھپا کر لے جارہا تھا،گرفتار ملزم عمران کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ اچھرہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ کائٹ فلائنگ کے خاتمہ کیلئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔پتنگ بازوں و پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں