وزیرآباد:معمولی تکرار‘دوست کو فائرنگ کر کے مار ڈالا

وزیرآباد(نامہ نگار)وزیرآباد کے علاقہ کوٹ یوسف میں دوست نے 20سالہ نوجوان قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق کھیتوں سے چارہ کاٹنے کے دوران دوستوں میں تکرار ہوئی۔۔۔
تو طیش میں آ کر دوست نے اپنے دوست کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ صدر نے نعش کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا ۔وزیرآباد کے علاقہ کوٹ یوسف میں نوجوان کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ، ایف آئی آر میں مقتول کے والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بیٹے کوٹ یوسف کے 20 سالہ دانش باگڑی کو اسکے دوستوں نے معمولی تکرار پر گولیاں مار کر قتل کر دیا ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ کے معائنہ اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔دوسری طرف بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ گولی اتفاقیہ چلی ہے ۔