پیرمحل: 2مسلح افراد نے طالبعلم کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا

پیرمحل: 2مسلح افراد نے طالبعلم  کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا

پیرمحل (نمائندہ دنیا) 2مسلح افراد نے نویں جماعت کے طالب علم کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق چک نمبر688گ ب میں صفدر الرحمن وغیرہ 2اوباشوں نے اسلحہ کے زور پر نویں جماعت کے طالب علم (س)کو گھر جاتے ہوئے اغواء کر لیا اور قریبی کھیتوں کی فصل میں لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بناڈالا ۔زاہد حسین انسپکٹر نے متاثرہ طالب علم کے والد محمد عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔دوسری طرف نامعلوم اغواکاروں نے چک نمبر319گ ب کے رہائشی محمد اشرف ولد محمد عنایت کا دس سالہ بیٹا حسین علی کو گھر سے بازار جاتے ہوئے اغواء کر لیا ہے ۔ ارسلان قمر سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں