بوڑھی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بدبخت بیٹے کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بوڑھی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بدبخت بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔
تھانہ بچیانہ کے علاقے چک نمبر 565 گ ب کے قریب شمیم بانو نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ گھریلو معاملات کی بناء پر اس کے بدبخت بیٹے وسیم نے اسے قابو کرکے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان بھی کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔